وزیراعظم کا سیٹیزن پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

576

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے مطابق تقریباَِ ڈیڑھ لاکھ شکایات کو وزیراعظم کی ہدایات پر مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

نظرثانی کیلئے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کی جائیں گی، نظرثانی شکایات کے لیے متعلقہ شہری سے رابطہ اور مجاز افسر کی رائے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں جائیداد کے تنازعات، امن و امان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی 53 ہزار، خیبرپختونخوا سے 15 ہزار، سندھ 13 ہزار، بلوچستان 1800 اور اسلام آباد سے 1200 شکایات پر نظرثانی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here