انٹر بینک مارکیٹ: پاکستانی روپیہ مزید مضبوط، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین پر آ گیا

1064

کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے سے کم ہو کر 152 روپے پر آ  گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 153.05 روپے سے کم  ہو کر 152.95 روپے ہو گئی۔

تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.80 روپے اور قیمت فروخت 153.20 روپے بدستور برقرار رہی۔

اسی طرح یورو کی قیمت خرید 180.50 روپے اور قیمت فروخت 182.30 روپے پر مستحکم رہی تاہم 70 پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 209.20 روپے سے کم ہو کر 208.50 روپے اور قیمت فروخت 211.20 روپے سے کم ہو کر 210.50 روپے پر آ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here