9 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

682

لاہور: مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 17.35 ارب ڈالر کے مقابلے میں 20.83 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء کے لیے پاکستان کا تجارتی خسارہ 3.271 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ فروری 2021ء میں یہ خسارہ 2.555 ارب ڈالر تھا اس طرح فروری کے مقابلے میں مارچ میں تجارتی خسارہ 28.02 فیصد زیادہ تھا۔

سالانہ اعتبار سے جائزہ لیا جائے تو مارچ 2020 کے دوران 1.498 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مارچ 2021ء کے دوران خسارے میں 118.36 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فروری 2021ء میں برآمدات میں 14.17 فیصد کا اضافہ ہوا جو 2.068 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.361 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح، مارچ 2020ء کے ساتھ تجارتی خسارے کا موازنہ کیا جائے تو یہ 30.44 فیصد بڑھا ہے۔ مارچ 2021 میں 21.83 فیصد اضافہ سے درآمدات 5.632 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ فروری 2021ء میں درآمدات 4.623 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ مارچ 2020ء سے درآمدات کا مقابلہ کیا جائے تو اس میں 70.25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مجموعی طور پر ابتدائی 9 ماہ کے دوران برآمدات 18.685 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران برآمدات کا حجم 17.443 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا یوں 7.12 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسی طرح زیرِجائزہ 9 ماہ کے دوران 13.57 فیصد اضافے سے درآمدات 39.512 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ سال 2020ء کے اسی عرصے کے دوران درآمدات 34.791 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here