نیپرا نے 12 تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کر دی

608

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور جنریشن پالیسی 2002ء کے تحت لگائے جانے والے 2412 میگاواٹ کے 12 تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اِن تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی سے 182 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ان 12 تھرمل پاور پلانٹس کیلئے ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست کی تھی کہ ان تھرمل پاور پلانٹس کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کیلئے ریٹرن آن ایکویٹی 17 فیصد کے منافع اور ڈالر کی قیمت 148 روپے پر فکس کی جائے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ منافع 12 فیصد کیا جائے۔

نیپرا نے اس سلسلہ میں 3 مارچ 2021ء کو درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here