مارچ 2021 کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی شرح نمو میں 44 فیصد اضافہ

902

لاہور: مارچ 2021ء میں مقامی کھپت کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر کی شرح نمو میں 44.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارچ 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کے 3.722 ملین ٹن کے مقابلے میں 5.373 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 میں مقامی سیمنٹ کی فروخت میں 41.96 فیصد اضافہ ہوا مارچ 2020 کی 3.214 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں مارچ 2021 میں 4.563 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔ سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 59.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2020ء کے 507480 ملین ٹن سے بڑھ کر مارچ 2021 میں 810962 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ 2021ء کے دوران شمالی خطے میں سیمنٹ ملز نے مقامی منڈی کو 3.809 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جبکہ مارچ 2020 میں 2.749 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا اس طرح سالانہ فروخت میں 38.52 فیصڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جنوبی خطے سے تعلق رکھنے والی سیمنٹ ملز نے مارچ 2021 میں مقامی منڈی کو 753704 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو مارچ 2020 کے 464440 ملین ٹن فروخت سے 62.28 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی خطے سے تعلق رکھنے والی سیمنٹ ملز کی سیمنٹ کی برآمدات میں 162.58 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جو مارچ 2020 کے 106759 ملین ٹن سے بڑھ کر مارچ 2021 میں 280330 ٹن تک جا پہنچا۔ جنوبی خطے کی ملز کی برآمدات میں بھی 32.42 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے 400721 ٹن سے بڑھ کر مارچ 2021 کے 530632 ٹن تک جا پہنچی۔

مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 43.325 ملین ٹن دیکھی گئیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 37.035 ملین ٹن کے مقابلے میں 16.99 فیصد زیادہ تھی۔

جولائی 2020 سے مارچ 2021 کے دوران مقامی فروخت میں 18.29 فیصد اضافہ ہوا جو جولائی 2019 سے مارچ 2020 کے دوران 30.588 ملین ٹن سے بڑھ کر رواں برس کے 9 ماہ کے دوران 36.182 ملین ٹن تک جا پہنچی۔

جولائی 2019 سے مارچ 2020 تک برآمدات بھی 6.447 ملین ٹن سے بڑھ کر جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک 7.144 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی اس طرح سیمنٹ کی شرح نمو میں 10.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے 9 ماہ کے دوران شمالی خطے کی سیمنٹ ملز نے مقامی کھپت کے لیے 30.629 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گزشتہ برس کی  اسی مدت کی 26.012 ملین ٹن سے 17.75 فیصد زیادہ ہے۔ شمالی خطے کی برآمدات 1.911 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 1.915 ملین ٹن سے 0.22 فیصد کم ہے۔

جولائی تا مارچ 2021 کے دوران جنوبی خطے کی ملز نے مقامی منڈی میں 5.552 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گزشتہ برس کے 9 ماہ کے 4.575 ملین ٹن کے مقابلے میں 21.36 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی خطے کی ملز نے اس عرصے کے دوران 5.232 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا جو گزشتہ برس کے 9 ماہ کے 4.531 ملین ٹن کے مقابلے میں 15.46 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here