وبا کے باوجود چین کے چھ بڑے بینکوں کو 173 ارب ڈالر منافع

447

بیجنگ: چین کے چھ بڑے بینکوں نے کورونا وائرس اور مارکیٹ کے اتار چڑھائو کے باوجود سال 2020ء کے دوران بھاری منافع کمایا ہے۔

شنہوا نیوز کے مطابق کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اتار چڑھائو کی صورت حال کے باوجود چین کے بڑے بینکوں نے 2020 کے دوران مجموعی طور پر 1.14 کھرب یوان (173.82 ارب ڈالر) خالص منافع کمایا جو 2019ء کے مقابلے میں مجموعی طور پر1.93 فیصد زیادہ رہا۔

پوسٹل سیونگ بینک آف چائنہ نے سب سے زیادہ منافع کمایا جس کا حجم سالانہ بنیاد پر 5.36 فیصد زیادہ رہا، بینک آف چائنہ دوسرے اور ایگریکلچرل بینک آف چائنہ تیسرے نمبر پر رہا جن کے خالص منافع میں سالانہ بنیاد پر بالترتیب 2.92 اور 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ کنسٹرکشن بینک 1.62 فیصد اضافے کے ساتھ چوتھے جبکہ بینک آف کمیونیکیشن اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ بالترتیب 1.28 اور 1.18 فیصد اضافے کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here