اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بورڈ کی صدارت کریں گے جس میں وزراء، برآمدکنندگان، سرمایہ کار اور کاروباری برادری شامل ہو گی۔
اس حوالے سے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ این ای ڈی بی کاروباری رکاوٹیں دور کرنے، مراعات اور حکمتِ عملی پر بات چیت کرنے کی بنیادی فرم ہو گی۔
اس دوران وزارتِ تجارت اور ڈوئچے گیسشل شاف برائے انٹرنیشنل زوسمیناربیٹ (جی آئی زیڈ) جرمنی نے عملدرآمد معاہدے کے حصول میں میمورینڈم آف انڈرسٹیڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کیے اس سے قبل پاکستان اور جرمنی کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان 23 دسمبر کو پاکستان اور جرمنی کی طرف سے دستخط کیے گئے تھے جس میں جرمنی نے دو منصوبوں کی معاونت کی حامی بھری تھی جس میں سے ایک ‘مزدوروں اور پاکسدتان ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سماجی اور ماحولیاتی معیار کی بہتری’ کے لیے تھا۔
اس پروگرام کے تحت افسران کے مطابق فیڈرل ریپبلک آف جرمنی تین سال کی مدت کے لیے جرمن کنٹریبیوشن کے طور پر 75 لاکھ یورو تک جی آئی زیڈ فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کی طرف سے رزاق داؤد، وزارتِ تجارت، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت اور جرمنی کی طرف سے پرنسپل ایڈوائزر جی آئی زیڈ رومینا کوچیس نے شرکت کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد ویلیو ایڈیشن اور مسابقت پر تکنیکی تعاون بڑھانا اور ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں پائیداری کے ماحولیاتی، معاشرتی اور معاشی جہت کو ہم آہنگ کر کے جدت کو فروغ دینا ہے۔