2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو توقعات سے زیادہ رہنے کا امکان

519

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو توقعات سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل جنوری 2021ء میں آئی ایم ایف نے عالمی معیشت میں 5.5 فیصد بڑھوتری کا امکان ظاہر کیا تھا۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے سال رواں کے دوران عالمی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ شرح نمو کی بڑھوتری گزشتہ توقعات یعنی 5.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کووڈ۔19 کی عالمی وبا سے تحفظ کے لئے ڈاکٹرز، نرسز اور ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی حکومتیں معاشی بحران سے نکلنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جن کی جانب سے اس مقصد کے لئے پہلے ہی 16 کھرب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ سال 2020ء کے دوران عالمی معیشت میں 3.5 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم گزشتہ سال کے بین الاقوامی معیشت کو توقعات سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here