ظفر مسعود آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین منتخب

667

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ظفر مسعود کو تین سال کی مدت کے لیے چئیرمین بورڈ منتخب کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 31 مارچ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج اور لندن سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں ظفر مسعود کی تعیناتی بارے آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل، کمپنی نے 17 مارچ کو منعقد ہونے والے 11ویں غیرمعمولی جنرل اجلاس میں کمپنی کے 11 ڈائریکٹرز منتخب کیے تھے۔  منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں سید خالد سراج سبحانی، میاں اسد حیا الدین، متھر نیار رانا، کامران علی افضل، ممتاز علی شاہ، محمد حارون الرفیق، ظفر مسعود، اکبر ایوب خان، محمد ریاض خان، شمامہ تُل امبر ارباب اور جہانزیب درانی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here