رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.3 فیصد رہنے کا امکان

611

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو جون 2021ء کے اختتام تک 1.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شرح نمو میں اضافہ کا موجودہ تخمینہ قبل ازیں جون میں لگائے گئے تخمینہ سےزیادہ ہے۔

ورلڈ بینک کی “ساﺅتھ ایشیا اکنامکس فوکس سپرنگ 2021ء، سائوتھ ایشیا ویکسی نیٹس” رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 انفیکشن کی نئی لہر اور جنوبی ایشیا کے خطے میں ویکسی نیشن کے مسائل کے باعث معاشی چینلنجز درپیش ہیں۔

اس کے علاوہ ادارہ جاتی اصلاحات کےنفاذ میں مشکلات سے مزید مالی اور میکرواکنامک کی عدم مساوات جیسے مسائل کاسامنا ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی اور اگست 2020ء کے دوران کم بارشوں اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو متاثر ہوئی ہے۔

مزید برآں عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 1.3 فیصد بڑھنے کی توقع ہے تاہم اس میں بتدریج اضافہ کے ساتھ آئندہ مالی سال 22-2021ء کے خاتمہ تک 2.2 فیصد سے بڑھنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here