کے پی حکومت کی ماربل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

1023

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ماربل انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ماربل انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی۔

وفد نے معاون خصوصی کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں آٹھ سو کے قریب ماربل یونٹ کام کر رہے ہیں جن میں ہزاروں مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جو علاقے میں معاشی استحکام کو فروغ دینے میں کافی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

معاون خصوصی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ماربل کی صنعت کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے۔

معاون خصوصی نے وفد پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کو استعمال میں لا کر پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here