پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول

762

کراچی: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بجٹ سپورٹ کے لیے توسیع فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت 50 کروڑ ڈالر کے قریب قرض کی قسط موصول ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ بینک کو ای ایف ایف کے تحت 498.7 ملین ڈالر کی آئی ایم ایف قسط وصول ہو گئی ہے۔

پاکستان میں رقم آنے سے ملک کو غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر مستحکم اور بیرونی اکاؤنٹ پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 19 مارچ 2021 تک ملک کے مجموعی لیکویڈ غیرملکی کرنسی ذخائر کا حجم 20.435 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور پاکستان میں یہ رقم آنے سے مجموعی غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر سے متجاوز کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بالاکوٹ پاور پروجیکٹ کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری  

گزشتہ سال حکومت اور سٹیٹ بینک نے غیرملکی انفلوز کو راغب کرنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران روشن پاکستان اکاؤنٹ میں 500 ملین ڈالر سے زائد ڈپوزٹس کرائے گئے۔

3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ای ایف ایف کے تحت اقتصادی اصلاحات پروگرام کی سپورٹ کے لیے 6 ارب ڈالر کی 39 ماہ کی قسط کی منظوری دی تھی یہ رقم 4268 ملین سپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے برابر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here