پاکستان کے ترک بحری جہاز ساز کمپنی کے ساتھ دو معاہدے

618

لاہور: پاکستان نے ترک بحری جہاز ساز کمپنی کے ساتھ 33.46 ملین ڈالر مالیت کے چار ازیمتھ سٹرن ڈرائیو (اے ایس ڈی) ٹگ بوٹس اور دو پائلٹ کشتیوں کی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیے، ٹگ بوٹس ایل این جی کے ساتھ بھی چلائی جا سکتی ہیں۔ 

وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) اور سانمار شپ یارڈز کے درمیان اے ایس ڈی ٹگ بوٹس اور پائلٹس کشتیوں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ترکی کی ٹگ بوٹ ساز کمپنی سانمار (Sanmar) ایک سال کے اندر جہاز ڈیلیور کرے گی۔

اسلام آباد میں وزارتِ بحری امور کے دفتر میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یردکل معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں ایک اہم قدم ہو گا۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے ترکش کمپنی سانمار کو پاکستان میں شپ یارڈ تعمیر کرنے، ان کی مہارت کا تبادلہ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے اور پاکستان میں مقامی ہنر مند اور کم اجرت افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ اس دعوت کو سنجیدگی سے لیں گے اور وہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ کمپنی کے عہدیدار نے مقررہ مدت کے اندر جہاز پاکستان کے حوالے کرنے اور انکے معیار کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here