گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری

728

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہو گا وہیں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، علاقے میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  خالد خورشید کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here