سپین سے پاکستان کو 25 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول

295

اسلام آباد: سپین میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں نے 25 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا زرِمبادلہ ملک ارسال کیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلہ میں 10.6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 23 کروڑ چار لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

فروری 2021ء میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے دو کروڑ 98 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ گزشتہ سال فروری میں ہسپانیہ میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر کا حجم دو کروڑ چار لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 24.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں سال ترسیلات زر کا مجموعی حجم 25 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here