رشکئی اقتصادی زون میں ساڑھے چھ ارب کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

2488

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھ ارب 49 کروڑ سات لاکھ 14 ہزار 480 روپے (چار کروڑ 22 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری سے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں تین یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رشکئی سپشل اکنامک زون سے متعلق خصوصی اجلاس وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ حکومت نے سی پیک کے تحت کل 42.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے تین یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی کمپنی کا رشکئی اقتصادی زون کی مارکیٹنگ کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر زور

اجلاس کے دوران یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سٹیل پلانٹ کا پہلا یونٹ زیرِ تعمیر ہے اور اس کے لئے مشینری جلد درآمد کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پہلا یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں پانچ لاکھ ٹن ریبار / کنسٹرکشن سٹیل تیار کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 77 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعتی سٹیل کی تیاری کے لئے ایک دوسرا یونٹ قائم کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں خصوصی اقتصادی زون میں کام کی پیشرفت خاص طور پر زون کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جبکہ حکومت سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ رواں سال کے آخر تک گیس اور بجلی کی ترسیل کی لائنوں کو مکمل کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here