پاک چین کمپنیوں کی مشترکہ تیار کردہ ‘آلسوین’ کی چھ ماہ کی پروڈکشن 5 دن میں فروخت

1371

اسلام آباد: پاک چین کمپنیوں کے اشتراک سے تیار ہونے والی پہلی کومپیکٹ سیڈان گاڑی آلسوین (Alsvin ) کی چھ ماہ کی پروڈکشن محض پانچ دن کے اندر فروخت ہو گئی۔

اس کامیابی پر آٹو انڈسٹری کے سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے چینی گاڑیوں کے لیے پاکستان میں برآمدی مرکز کا دروازہ کھل گیا ہے۔

سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آلسوین کو کراچی میں اسمبل کیا جا رہا ہے جس کے لیے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لاگت سے پلانٹ 2017ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں 70 فیصد حصہ پاکستانی گروپ جبکہ 30 فیصد چینی کمپنی کا ہے۔

پاکستان کے ماسٹر گروپ نے چینگان (Changan) کے ساتھ 2016ء میں گاڑیوں کی مشترکہ تیاری کا منصوبہ پیش کیا تھا، تو اس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے دیگر ایشیائی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنا تھا، جہاں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سی پیک کے پہلے پانچ سالوں کے دوران چین کی سرکاری ملکیت میں موجود کمپنیوں نے پاکستان میں پانچ ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ تعمیر کیے اور 1544 کلومیٹر طویل موٹرویز کی تعمیر کی۔

سڑکوں کا کام مکمل ہونے پر چین کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ٹرانزٹ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا وقت کم ہو جائے گا، یعنی چینی کمپنیاں سڑک کے راستے یا گودار سے اپنی گاڑیاں پاکستان پہنچا سکیں گی۔

ماسٹر گروپ مئی 2019 میں مقامی طور پر اسمبل شدہ چنگان کی گاڑی کاروان متعارف کروا چکا ہے، اس کے بعد چنگان پاکستان نے دو کمرشل پک اَپس ایم 8 اور ایم 9 متعارف کرائیں جبکہ دسمبر 2020ء میں کمپنی نے اپنی پہلی سیڈان ایلسوِن کی رونمائی کی تھی جسے کراچی پلانٹ پر تیار کیا گیا تھا۔

ماسٹر گروپ کے سی ای او ڈینیئل ملک نے بتایا کہ ہم چین گن کے ساتھ پاکستان میں مشترکہ منصوبہ سی پیک 2.0 کے تحت لے کر آئے تھے۔ اس سے مراد سی پیک کا دوسرا پانچ سالہ مرحلہ ہے جس میں پاکستان کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کی جائے گی تاکہ چینی کمپنیوں کو توجہ حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا چونکہ چین میں لیفٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں تو چینگان رائٹ ہینڈ گاڑیوں کی تیاری کے مرکز کے لیے جگہ دیکھ رہی تھی اور ہم نے پاکستان کا نام تجویز کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here