سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کے خلاف کریک ڈائون سے روک دیا

638

اسلام آباد: بے نامی ٹرانزیکشنز سے متعلق ایک کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے تین شوگر ملز کو ریلیف دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈھرکی، العباس اور حبیب شوگر ملز نے بے نامی ٹرانزیکشنز سے متعلق جاری کیسز میں ریلیف کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ایف بی آر کو تینوں شوگر ملز کے خلاف انکوائری روکنے کا حکم دے دیا۔

ایف بی آر کے اینٹی بے نامی زون-تھری کراچی نے جب شوگر ملز کے سیلز ریکارڈ کی چھان بین کی تو محکمے نے کئی شوگر ملز کے ریکارڈ میں اربوں روپے مالیت کی بے نامی ٹرانزیکیشنز پکڑی تھیں۔

بے نامی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ ہاتھ آنے پر ایف بی آر کے اینٹی بے نامی زون کراچی نے شوگر ملز کو ان کی ادائیگیوں کا مصدقہ اور درست ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ریکارڈ فراہم کرنے کی بجائے تین ملز مالکان عدالت چلے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here