تیل کی عالمی طلب کو وبا سے قبل کی سطح تک پہنچنے میں کتنے سال لگیں گے؟

461
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

پیرس: انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ سال 2023ء کے آخر تک تیل کی عالمی طلب کووڈ۔19 کی عالمی وبا سے قبل کی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سال 2026ء تک تیل کی بین الاقوامی طلب ریکارڈ سطح تک بڑھ جائے گی۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث تیل کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی ہے تاہم کووڈ۔19 کی ویکسی نیشن اور لاک ڈاﺅنز کی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد 2023ء تک تیل کی عالمی طلب وبا سے قبل کی سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔

آئی ای اے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ متوقع ہے اور سال 2026ء تک تیل کی طلب 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی طرح تیل کی بین الاقوامی طلب کووڈ۔19 کی وبا سے قبل 2019ء کی سطح سے چار فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

عالمی ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگ گھر سے کام کے ساتھ ساتھ سفر بھی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آئی ای اے نے تیل کی عالمی طلب میں اضافہ کا کم تخمینہ لگایا ہے۔

تیل کی طلب بڑھنے سے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کے تحت عالمی برادری متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے بھی کوشاں ہے جس کی وجہ سے تیل کی طلب میں کم اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here