دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروس فراہمی کیلئے 8.15 ارب مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری

1081

اسلام آباد: یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے 8.15 ارب روپے مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے،

ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 7.59 ملین افراد کو موبائل براڈ بینڈ کی تیز ترین خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈئریکٹرز نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کے لئے ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی بہتری کے لئے ان منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حارث محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی سے سیاحت کے شعبہ کو ترقی اور فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے جاز، ٹیلی نار، یو فون، پی ٹی سی ایل اور نیا ٹیل کی آپٹک فائبر کے منصوبوں کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ منظور کئے گئے 9 منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ 8.15 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here