آٹھ ماہ میں ایک ارب 58 کروڑ ڈالر کا پام آئل درآمد

431

اسلام آباد: جاری مالی سال 2021ء کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.03 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری 2021ء کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم مالی سال 2020ء کے ابتدائی 8 ماہ کے ایک ارب 18 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2021ء میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 21 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ اعتبار سے فروری 2020ء کے 18 کروڑ 14 لاکھ 65 ہزار ڈالر سے 19.9 فیصد زیادہ ہے۔

ماہانہ اعتبار سے دیکھا جائے تو فروری 2021ء میں پام آئل کی درآمدات میں 15.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2021ء میں 25 کروڑ 59 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here