گورنمنٹ سیکورٹیز میں سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات پر انکم ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ

557

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران گورنمنٹ سیکورٹیز میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات پر انکم ٹیکس وصولیاں 22 فیصد بڑھ گئیں۔

لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ء تا فروری 2021ء کے دوران گورنمنٹ سیکورٹیز میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات پر 4 ارب روپے انکم ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے اٹھ ماہ کے دوران گورنمنٹ سیکورٹیز میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات پر 3.26 ارب روپے انکم ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران انکم ٹیکس وصولیوں میں 74 کروڑ روپے یعنی 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here