ملک بھر میں ساڑھے 9 ہزار سے زائد ریٹیلرز پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک

438

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پوائنٹ آف سیل نظام کے اطلاق کو یقینی بنانے0 کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں اقدامات جاری ہیں اور اب تک اس نظام سے 9552 سے زائد ریٹیلرز منسلک ہو چکے ہیں۔

ایف بی آر کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ملک کے بڑے شہروں میں ٹیر وَن میں آنے والے ریٹیل سٹورز میں پوائنٹ آف سیل نظام کے اطلاق کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اوراس ضمن میں فیلڈ دفاتر کو اہداف بھی دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پر خریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کار نظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان کو شش ہے کہ ٹیر وَن میں آنے والے تمام ریٹیلیرز کو اس نظام سے منسلک کیا جائے۔

حکام نے بتایا کہ بڑے شاپنگ مالز میں دسمبر 2019ء سے اس نظام کا آغاز کیا گیا تھا اور اب تک مختلف ریٹیل سٹورز پر سے 9552 سے زائد مشینیوں کو اس نظام سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ٹیئر۔وَن میں 20 ہزار کے قریب سٹور آتے ہیں، ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here