ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کے حجم میں 10 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے فروری 2021ء تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کا حجم 84 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا

139

اسلام آباد: ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2021ء تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کا حجم 84 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کے مقابلہ میں 10.55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کا حجم 76 کروڑ 86 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری 2021ء میں ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کا حجم 11 کروڑ 99 لاکھ 40 ہزار ڈالررہا جو کہ فروری 2020 میں 9 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2020ء میں ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کا مجموعی حجم ایک ارب 10 کروڑ 60 لاکھ  ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملکی درآمدات کا کل حجم 32 ارب 14 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات کا حجم 29 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here