تین شعبوں میں دو ارب 68 کروڑ روپے سے زائد غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ

937

اسلام آباد: پاکستان کے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب 68 کروڑ 49 لاکھ روپے (ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران زراعت، سیاحت اور ماہی گیری کے شعبوں میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ 48 لاکھ روپے (8 لاکھ ڈالر) سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

فروری 2021ء میں پاکستان کی زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 65 کروڑ 56 لاکھ روپے (42 لاکھ ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ نجی سرمایہ کاری کے علاوہ ملک میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1.300 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here