لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ فروری 2021ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پان کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق فروری 2020ء کے مقابلے میں فروری 2021ء میں کرنٹ انکاؤنٹ خسارہ 75 فیصد کم رہا۔ جنوری 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 76 فیصد تھا۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جاری مالی سال میں مسلسل پانچ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد مسلسل تیسرے ماہ سے خسارے میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکائوٹ 88 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران دو ارب 74 کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی بھی گئی ترسیلاتِ زر کی شرح میں مسلسل اضافہ اور نومبر 2020ء سے برآمدات کی مثبت شرح نمو برقرار رہنے کی وجہ سے جنوری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں معمولی کمی ہوئی ہے۔