آرامکو کو دنیا بھر کی کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل

184

ریاض: دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے مشکل اور غیرمتوقع سال کے باوجود پوری دنیا میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق آرامکو نے ثابت کر دیا کہ توانائی کے حوالے سے مشکل ترین دور میں اس کی مضبوط لچکدار مالیاتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو اپنی بہترین مالیاتی پوزیشن برقرار رکھنے کا ریکارڈ قائم کیے ہوئے ہے اور اس کے نے سال 2020ء کے دوران معاشی سست روی، عالمی منڈی میں تیل کی قمتوں کی گراوٹ اور پیداوار میں کمی کے باوجود 281 ارب ریال (75 ارب ڈالر) کا منافع اپنے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کیا ہے۔

31 دسمبر 2020ء کو آرامکو کے قرضوں کا تناسب توانائی کے شعبے میں سب سے معمولی رہا ہے۔ آرامکو نے زیر استعمال اوسط پونجی پر 13.2 فیصد کا منافع کمایا جو توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) آرامکو امین الناصر نے سال 2020ء کو غیرمتوقع اور مشکل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء کے دوران کورونا وائرس نے تیل کی عالمی منڈیوں کو متاثر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here