برطانیہ، اوبر ڈرائیورز کو ملازمین کا درجہ حاصل

437

لندن: امریکی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنے برطانوی ڈرائیوروں کو ملازمین کا درجہ دے دیا۔

اس فیصلے کے بعد برطانیہ میں اوبر ڈرائیورز کو وہی تنخواہ اور مراعات حاصل ہوں گی جو برطانیہ میں سرکاری ڈرائیورز کو ملکی قانون کے مطابق ملتی ہیں، یہ اوبر کا کسی بھی ملک میں ایسا پہلا فیصلہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ برطانوی سپریم کورٹ کے گزشتہ ماہ دیے گئے ایک فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوبر کے برطانیہ میں 70 ہزار سے زیادہ ٹیکسی ڈرائیور ہیں جنھیں 18 مارچ سے ملازمین کا درجہ دے دیا گیا ہے، انہیں ملک میں رائج کم از کم تنخواہ اور دیگر مراعات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here