سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 19 مارچ کو کرے گا

777

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 19 مارچ 2021ء کو کیا جائے گا۔

مرکزی بینک کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس 19 مارچ بروز جمعہ کراچی میں ہو گا جس میں آئندہ کی زری پالیسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی مرکزی بینک اس بارے میں ایک پریس ریلیز جاری کرے گا۔

اس سے قبل 22 جنوری 2021ء کو سٹیٹ بینک نے شرح سود سات فیصد پر برقرار رکھی تھی کیونکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی میں افراطِ زر کو قابو میں رکھنا اور عوام اور کاروباری اداروں کو سہولیات فراہم کرنا مقصود تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here