گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان منظور

776

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی نے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے پاور ڈویژن کے پیش کردہ سرکلر ڈیبٹ مینیجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔

سوموار کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی ای ای) کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

کمیٹی نے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا جس میں مالی سال 2020-23ء تک تین سالہ مدت کا احاطہ کیا گیا ہے اور گردشی قرض کا مسئلہ حل کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے اور ایک ایکشن پلان کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

گردشی قرضہ کیا ہے اور یہ کیوں ختم نہیں ہو رہا؟

حکومت کا آئی ایم ایف کیساتھ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ منجمد کرنے پر اتفاق

کابینہ کمیٹی نے سرکلر ڈیبٹ کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے پاور ڈویژن کی پیش کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے حکومت کی طرف سے منظور شدہ ری نیوابیل توانائی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے باخبر رہنے کے لیے مخلتف ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کمیٹی نے وزارت توانائی کو قابل تجدید توانائی منصوبوں کی نیلامی کے لئے کارروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ قابل تجدید توانائی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے پاور، ریونیو اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here