سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا سال 2020ء کے مالیاتی نتائج کا اعلان

بینک کو 2020ء کے دوران قبل از ٹیکس 32.6 ارب روپے آمدن، شئیرہولڈرز کے لئے 27.5 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری

567

اسلام آباد: سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان (ایس سی بی) کو سال 2020ء کے دوران قبل از ٹیکس 32.6 ارب روپے آمدن ہوئی ہے۔

کووڈ۔19کی وبا کی غیر یقینی صورت حال اور شرح سود میں نمایاں کمی کے باوجود گزشتہ سال میں بینک کی مجموعی آمدنی میں 5 فیصد جبکہ صارفین سے حاصل آمدن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنے اخراجات پر کنٹرول کی موثر حکمت عملی اپنائی جس کے نتیجہ میں اخراجات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2020ء کے دوران بینک کے اثاثہ جات میں 91 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ دوران سال بینک نے بطور ایجنٹ ایف بی آر مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کئے گئے 12.9 ارب روپے بھی قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2020ء کے لئے اپنے شئیرہولڈرز کے لئے 2.75 روپے یعنی 27.5 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری بھی دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here