چھ ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

733

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد چھ ماہ کےدوران ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ستمبر 2020ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کا افتتاح کیا گیا تھا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بڑے بینکوں کی شراکت داری کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

سٹیٹ بینک نے مطابق کہ 100 سے زائد ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اب تک ایک لاکھ کے قریب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں جن میں ڈپوزٹس کی مالیت میں روزافزوں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مارچ 2021ء میں اب تک 671 ملین ڈالر ان اکائونٹس میں بھیجے جا چکے ہیں۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے مجموعی ڈپوزٹس میں سے آدھی رقم گزشتہ دو ماہ کے دوران جمع کرائی گئی ہے، 66 فیصد کے قریب سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی ہے جسے وفاقی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے شروع کر رکھا ہے۔

اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سب سے زیادہ فنڈز میزان بینک اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے آئے ہیں، اس کے علاوہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) میں سب سے زیادہ اکائونٹ کھولے گئے ہیں، مجموعی طور پر یو بی ایل میں 20 ہزار سے زائد اکائونٹس کھولے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کیلئے سادہ اور سہل ٹیکس نظام کا اعلان کر دیا

2020ء کے دوران سونیری بینک لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 25 فیصد اضافہ

مرکزی بینک کی معاونت سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بینک جارحانہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ بینک بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے اشتراک کے ساتھ آر ڈی اے پر آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ویبینارز بھی منعقد کر رہے ہیں۔

آر ڈی اے پروگرام پاکستان میں بینکنگ سسٹم، ادائیگیوں اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو تلاش کرنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بہترین سہولت ثابت ہو رہا ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے مقیم پاکستانیوں کو مکمل طور پر پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی کسی سفارت خانے یا قونصل خانے جائے بغیر پاکستانی بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، اور دنیا کے کسی بھی ملک سے بینکنگ خدمات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here