2020ء کے دوران سونیری بینک لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 25 فیصد اضافہ

1112

اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران سونیری بنک لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں 24.27 فیصد جبکہ بعد از ٹیکس آمدنی میں 25.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سونیری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 183ویں اجلاس میں مالی نتائج کی منظوری دی ہے۔ بنک کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 2020ء کے دوران سونیری بنک کو 4035 ملین روپے قبل از ٹیکس جبکہ 2400 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے۔

سال 2019ء کیلئے بنک کا قبل از ٹیکس منافع 3247 روپے جبکہ بعد از ٹیکس نفع 1906 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران بنک کی قبل از ٹیکس آمدنی میں 788 ملین روپے یعنی 24.27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بعد از ٹیکس آمدنی میں 494 ملین روپے یعنی 25.93 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔

سونیری بنک کی بعد از ٹیکس آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص امدن بھی 1.73 روپے مقابلہ میں 2.17 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے اپنے حصہ داروں کیلئے 12.50فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سونیری بنک لمیٹڈ کی خالص انٹرسٹ آمدنی (این آئی آئی) میں 34.43 فیصد اور نان فنڈ بیسڈ آمدن میں 33.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح سونیری بنک کے ڈیپازٹس میں بھی 14.37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here