سعودی حکومت کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

776

ریاض: سعودی حکومت نے 17 مئی 2021ء سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے 31 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئی پابندیاں 17 مئی سے ختم کر دی جائیں گی جس کے بعد تمام سعودی ائیر پورٹس سے معمول کے مطابق پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

سعودی حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق مراسلہ تمام مقامی ائیر پورٹس کو جاری کر دیا گیا ہے تاہم ان تمام ممالک میں سفری پابندیاں برقرار رہیں گی جہاں کورونا وائرس کے باعث صورت حال انتہائی خراب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، بھارت، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here