سال 2020ء: حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی آمدن میں 81.2 فیصد اضافہ

مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2020ء دوران بینک کی خالص آمدنی 12.05 ارب روپے تک بڑھ گئی اور فی حصص آمدنی 11.50 روپے ریکارڈ کی گئی

979

اسلام آباد: حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایم ایل) کی بعد از ٹیکس آمدن میں سال 2020ء کے دوران 81.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2020ء دوران بینک کی خالص آمدنی 12.05 ارب روپے تک بڑھ گئی اور فی حصص آمدنی 11.50 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء میں حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ کو 6.65 ارب روپے خالص منافع ہوا تھا اور فی حصص آمدن 6.34 روپے رہی تھی۔

بینک کے منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.50 روپے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے جبکہ بینک قبل ازیں اپنے حصہ داروں کو 2 روپے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ دے چکا ہے، اس طرح دوران سال بینک کی جانب سے 4.50 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here