سافٹ وئیر کا مسئلہ، جرمن کمپنی نے 26 لاکھ مرسیڈیز گاڑیاں چین سے واپس منگوا لیں

ان مرسڈیز گاڑیوں میں نصب سافٹ ویئر حادثے کی صورت میں گاڑی کے صحیح مقام کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے، چینی ادارے کی رپورٹ

850

برلن: جرمنی کی کار ساز کمپنی ڈیملر (Daimler) نے اپنی گاڑیوں میں سافٹ ویئر کے مسئلے کی وجہ سے چین میں موجود 26 لاکھ مرسڈیز بینز گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشنز نے کہا ہے کہ ان مرسڈیز گاڑیوں میں نصب سافٹ ویئر حادثے کی صورت میں گاڑی کے صحیح مقام کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے جس کے باعث چین میں موجود 26 لاکھ مرسڈیز بینز گاڑیاں واپس جرمنی بھیجی جا رہی ہیں۔

تاہم مرسیڈیز بینز بنانے والی کمپنی ڈیملر اے جی کے چین میں موجود ترجمان نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں مرسیڈیز بینز کے سات لاکھ 74 ہزار 382 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکٹرک سرکٹ میں مسائل، کیا موٹرز کا دنیا بھر سے پونے چار لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

سال 2020ء کے دوران کورونا وائرس کی بندشوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مرسیڈیز کی ساڑھے 20 لاکھ گاڑیاں ہی فروخت ہو سکی تھیں، اسکی سب سے بڑی مارکیٹ چین ہے جہاں کمپنی اپنی مجموعی پیداوار کی 35 فیصد گاڑیاں فروخت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مرسڈیز بینز یو ایس اے نے کہا تھا کہ وہ سافٹ ویئر کے مسئلے کی وجہ سے 2016ء سے فروخت ہونے والی 1.29 ملین گاڑیوں کو واپس بلا رہا ہے۔

اس قبل کیا موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کے انجن میں آگ لگنے کے خدشات کے باعث دنیا بھر سے تین لاکھ 79 ہزار 931 گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے، ان میں سپورٹیج اور کیڈنزا گاڑیاں شامل ہیں جو 2017 سے 2021 کے درمیان دنیا بھر میں فروخت کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here