ایف بی آر حکام کی کارروائی، تین کروڑ روپے مالیت کے 60 لاکھ غیر قانونی سیگریٹ ضبط

703

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریوینیو نے برہان انٹرچینج پر کارروائی کرتے ہوئے 60 لاکھ غیر قانونی سیگریٹس ضبط کر لئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو اسلام آباد کی ٹیم نے برہان انٹرچینج موٹر وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے غیرقانونی سگریٹ کے 600 پیکٹ (60 لاکھ سگریٹ) برآمد کر لئے جن کی مالیت چار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

انکوائری پر ظاہر ہوا کہ سگریٹ پر 99 لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 27 لاکھ روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس چوری کیا گیا۔ سگریٹ ضبط کر کے ٹیکس ریکوری کے لئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو یہ کارروائیاں وزیراعظم کے وثرن کے تحت اور چئیرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات کی تعمیل میں کر رہا ہے اور غیر قانونی سگریٹ جو کہ مضر صحت بھی ہیں اور ملکی ریونیو کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں ، کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here