ماسکو: روس اور چین نے خلائی تحقیق کیلئے چاند کی سطح پر مشترکہ خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روسی قومی خلائی ایجنسی روسکاسموس کے سربراہ روگوزین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ روس نے مشترکہ قمری خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
روس کی قومی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ممالک چاند کی سطح پر خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا مقصد مشترکہ تجربات، تحقیق کو فروغ اور خلا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روس میں چین کے سفیر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ تعاون سے خلائی منصوبے پر عملدرآمد کرانے پر متفق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال روسی حکومت اور چین ممکنہ طور پر چاند کی سطح پر خلائی اڈے کی ترقی کے بارے میں بات جاری تھی، دونوں ممالک نے چاند کی سطح پر مشترکہ خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے علاوہ خلائی منصوبے کی نگرانی کا نظام تیار کنے پر اتفاق کیا ہے ۔
روگوزین کے مطابق حالیہ برسوں میں چینیوں نے بہت ترقی کی ہے، ہم ان کے مثبت تجربات کا احترام کرتے ہیں اور اصولی طور پر وہ ہمارے لئے قابل شراکت دار ہیں۔