بائیو این ٹیک 2022ء تک کورونا ویکسین کی تین ارب خوراکیں تیار کرے گی

430

برلن: جرمن دواساز کمپنی بائیو این ٹیک نے اعلان کیا ہے کہ 2022ء تک کورونا ویکسین کی 3 ارب خوراکیں تیار کر لی جائیں گی۔

جرمن ذارئع ابلاغ کے مطابق بائیو این ٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو یوگور ساہین نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ کمپنی 2022ء تک کورونا ویکسین کی تین ارب خوراکوں کا ہدف پورا کر لے گی تاہم ویکسین کی تیاری میں اضافہ طلب اور دیگر عوامل پر منحصر ہے کہ آیا مزید اضافی و یکسین کی ضرورت ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیو این ٹیک اور فائزر نے گزشتہ ماہ ویکسین کی تیسری خوراک کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وائرس میں اضافے کے نتیجے میں نئی حیاتیات اور طبی خصوصیات کے ساتھ اس وائرس کی نئی قسم سامنے آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فائزر کمپنی نے جنوری میں کہا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک اپنی ویکسین کی کم از کم دو ارب خوراکیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here