بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 85 ارب روپے کے معاہدہ پر دستخط

918

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 300 میگاواٹ کے بالاکوٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی مالی معاونت کے ساتھ یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ چھ سال میں مکمل ہو گا اور اس پر 850 ارب روپے لاگت آئے گی۔

پروجیکٹ کے معاہدہ پر دستخط کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان تھے۔ خیبرپختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور چین کی تعمیراتی کمپنی کے متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے پر فیزیکل کام کے آغاز کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان تیمور سلیم جھگڑا اور حمایت اللہ خان کے علاوہ صوبائی محکمہ توانائی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 24 ارب روپے لاگت کے 21 منصوبوں کی منظوری دیدی

ڈیجیٹل خیبرپختونخوا: سرکاری دفاتر میں تاخیری حربوں کے خاتمے کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم نافذ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منصوبے کو صوبے کیلئے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ ماہ کے وسط تک منصوبے کا افتتاح متوقع ہے۔

محمود خان نے کہا کہ یہ منصوبہ صنعتی سرگرمیوں، روزگار کے مواقع اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، اس پروجیکٹ کے تعمیراتی مرحلے کے دوران روزگار کے چار ہزار مواقع پیدا ہوں گے جبکہ مکمل ہونے پر اس سے صوبے کو سالانہ 14 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے پیدا کردہ توانائی مقامی صنعتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو سستی بجلی فراہم کرے گی۔ حکومت کی جامع حکمتِ عملی سے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں حکومت کے ان مثبت اقدامت کے تحت صوبے کی ممکنہ ہائیڈروپاور کے مثبت استمعال کو یقینی بنایا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ پیڈو کے تحت اب تک 160 میگاواٹ صلاحیت کے ہائیڈروپاور پروجیکٹس کو مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ 216 میگاواٹ صلاحیت کے دیگر منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here