آٹھ ماہ کے دوران متروکہ وقف املاک کی آمدن میں 6 ارب 18 کروڑ روپے کا اضافہ

493

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران متروکہ وقف املاک کی آمدن میں مجموعی طور پر 6 ارب 18 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وقف املاک کی جیو ٹیگنگ اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کاعمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران متروکہ وقف املاک کی 8 ہزار 826 کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور امور اعجاز خان جعفر نے اس معاملے پر گہری دلچسپی لی اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے 367 زیر التواء کیسز نمٹائے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران وقف املاک بورڈ کی آمدن میں 6 ارب 78 کروڑ روپے کااضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ متروکہ وقف املاک کے سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے۔ زرعی اراضی کی لیز کے علاوہ رہائشی و کمرشل وقف املاک ادارے کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here