کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اجیت کمار کو چیف ریگولیٹری آفیسر(سی آر او) تعینات کر دیا۔
سٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کمار نے آئی بی اے سے ایم بی اے فنانس کر رکھا ہے اور سی ایف اے لیول 2 پروگرام کوالیفائی کیا ہے۔
وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ساتھ سات سال سے زائد عرصے سے منسلک ہیں اور ڈپٹی جنرل مینجر، پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈویلپمنٹ آفیسر کے ساتھ ساتھ پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈارئریکٹرز سیکرٹری کے ریگولیٹری افئیر کمیٹی کے طور پر ریگولیٹری معاملات چلانے میں ٹیم کا بنیادی رکن ہیں۔
وہ 11 سال کا سکیورٹیز مارکیٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، اجیت کمار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شمولیت سے قبل سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ منسلک تھے جو مقامی سرمائے کی منڈی کے اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل بھی سٹاک ایکسچینج کو سینئر مینجمنٹ اور آر اے سی کی معاونت کے لیے قانون سازی اور مشاورت فراہم کررہے تھے۔