پاکستان سارک کووڈ-19 ایمرجنسی فنڈ کیلئے 30 لاکھ ڈالر عطیہ دے گا

390

اسلام آباد: پاکستان نے سارک کووڈ-19 ایمرجنسی فنڈ میں 30 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزارتِ خارجہ نے وفاقی کابینہ سے مذکورہ ایمرجنسی فنڈ کیلئے عطیہ کی درخواست کی تھی جس کی منظوری منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے سارک کوویڈ-19 ایمرجنسی فنڈ میں مہیا کردہ عطیہ کی تقسیم کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی۔

واضح رہے کہ فنڈ کے قیام کے وقت یہ طے پایا تھا کہ اس فنڈ کی تقسیم سارک سیکرٹریٹ کے توسط سے کی جائے گی۔

تاہم بعد ازاں سارک ممبر ممالک کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ممبر کی جانب سے فراہم کردہ عطیات کی دو طرفہ بنیادوں پر تقسیم کی جائے گی۔

لہٰذا کابینہ نے پاکستان کی جانب سے سارک فنڈ میں دیے جانے والے عطیے کی نئے طریقہ کار کے مطابق تقسیم کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here