‘پیسے اور کھیلوں سے محبت ہے’ سعودی شہزادے کی فرانسیسی فٹ بال کلب خریدنے میں دلچسپی

146

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن مساعد بن عبدالعزیز السعود نے فرانسیسی فٹ بال کلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی جس کی فروخت کا تخمینہ 28 لاکھ یورو لگایا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہزادہ عبداللہ بن مساعد نے بتایا کہ انگلینڈ اور بیلجیئم میں انویسمنٹ کی خوشی تھی لیکن فرانس سے میرا جذباتی تعلق ہے کیونکہ یہاں میرے بچپن کی یادیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پیسے اور کھیلوں سے محبت ہے، ایک اندازے کے مطابق سعودی شہزادے عبداللہ بن مساعد کی دولت کا تخمینہ 20 کروڑ یورو لگایا گیا ہے۔

عبداللہ بن مساعد فٹ بال کے شوقین ہیں اور کئی فٹ بال ٹیمیں خرید چکے ہیں۔ وہ انگلش فٹ بال لیگ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور بیلجیئم کا بریشوٹ کلب بھی خرید چکے ہیں جبکہ  بھارت کا کیرالا یونائیٹڈ کلب بھی خرید رکھا ہے۔

سعودی شہزادے نے فرانسیسی فٹ بال کے سیکنڈ ڈویژن کلب شاتوغو (Chateauroux) خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاتوغو کلب خریدنے کیلئے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here