نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی اور ایل ڈی اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت کا مقصد لاہور میں چار ہزار کم قیمت ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کرنا ہے

558

اسلام آباد: لاہور میں کم لاگت کے چار ہزار ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے حوالے سے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمت کی اس یادداشت کا مقصد ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس فیز وَن کے تحت ایل ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم میں 650 مربع فٹ (دو بیڈ رومز) کے 4 ہزار کم قیمت ہاﺅسنگ یونٹس کی تعمیر کے لئے جنرل فریم ورک اور ایس او پیز کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ

یہ مفاہمت کی یادداشت مناسب شرائط پر اہل افراد کو کم لاگت کے گھروں کی فراہمی کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کی جانب ایک قدم ہے۔

اس سے قبل چار ہزار ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کیلئے مالی وسائل کا حصول ممکن بنانے کیلئے ایل ڈی اے نے بینک آف پنجاب کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔

ایل ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کی سستے گھروں کی تعمیر کے وژن کے مطابق 10 ارب روپے کی لاگت سے 800 کنال اراضی پر چار  ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے اور معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کیلئے مالی وسائل مہیا کرے گا-

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here