امریکی سینیٹ نے 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا وائرس امدادی پیکج منظور کر لیا

586

واشنگٹن: کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی سینیٹ نے 1.9 کھرب ڈالر کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹ میں ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس کو ہفتہ وار بے روزگاری الائونس کو 300 ڈالر تک لانا پڑا جو پہلے 1200  ڈالر تھا، اس کے علاوہ بل میں ایک سال کے لئے چلڈرن ٹیکس کریڈٹ میں توسیع شامل ہے۔

یہ بل امریکی کانگریس کی جانب سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے لیکن سینیڑز کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اب دوبارہ ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔

صدر جوبائیڈن نے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو امدادی رقوم کی ادائیگی رواں ماہ سے شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے فوری بعد کورونا وائرس سے بچائو اور معیشت کی بحالی کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کے کوروناوائرس ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

جوبائیدن کے پیکج میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 415 ارب ڈالر اور چھوٹے کاروباروں کی معاونت کے لیے 440 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

اگر امریکی پارلیمان کے دونوں ایوان اس بل کو منظور کر لیتے ہیں تو اس پیکج کے تحت 10 کھرب ڈالر امریکی خاندانوں کے لیے بھی مختص کیے جائیں گے جس میں شہریوں کو پہلے 1400 ڈالر فی کس ملنے کی توقع تھی لیکن اب 300 ڈالر فی کس دئیے جائیں گے جو کووڈ۔19 بل میں منظور کردہ بیروزگار الائونس کے علاوہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here