سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر اضافہ

480

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مرکزی بینک کے غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

26 فروری 2021ء ختم ہونے والے ہفتہ تک سٹیٹ بینک کے غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے 12 ارب 90 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں سات کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ حکومت کے پاس سرکاری طور پر سرمایہ کاری آنا ہے۔

مجموعی طور پر اس وقت پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 20 ارب 13 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہے جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 90 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here