کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے گندم درآمد ٹینڈر کی پیشکش کے بعد سات بین الاقوامی کمپنیوں نے 332.44 ڈالر سے 352.95 ڈالرفی میٹرک ٹن کی قیمت پر گندم سپلائی کرنے کی بولی لگا دی۔
حکومتی سرپرستی میں غلہ کی تجارت کرنے والی ایسوسی ایشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر گھریلو منڈی میں گندم بحران سے بچنے کے لیے گندم درآمد کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال ملک میں گندم کی پیداوار کم جبکہ طلب زیادہ تھی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی ہدایت کے پیش نظر اب تک ٹی سی پی نے گھریلو کھپت کے لیے 20 لاکھ میڑک ٹن گندم درآمد کی ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران گندم کی مزید دو شمپنٹس بالترتیب 55 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
18 فروری 2021 کو ایسوسی ایشن نے مزید ایک اور گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کیا اور بلک میں تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری (فروخت کنندہ کی آپشن میں پانچ فیصد کم یا زیادہ) کے لیے کاسٹ اینڈ فریٹ (سی اینڈ ایف) کی بنیاد پر گندم بحران سے بچنے اور ملک میں گندم کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے عالمی سپلائرز کو بولیوں کی دعوت دی۔
بولی کنندگان کو کم از کم (پانچ فیصد کم یا زیادہ) ایک لاکھ میٹرک ٹن مقدار کی بولی لگانے کی اجازت ہے اور کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
صوبوں کو گندم کی یومیہ فراہمی کیلئے پائیدار ماڈل وضع کرنے کی ہدایت
سات ماہ میں 79 کروڑ ڈالر کی 2.9 ملین ٹن گندم درآمد
عالمی سپلائرز میں M/s Vittera B.V نے 336.90 ڈالر میٹرک ٹن اور M/s Swiss Singapore Overseas Enterprises نے 338.34 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم کی بولی لگائی۔
اسی طرح، M/s Agro Industrial Corporation نے 345 ڈالر فی میٹرک ٹن، M/s Cargil International نے 350 ڈالر فی میٹرک ٹن اور M.s Asto Agro Industrial نے گندم سپلائی کی 352.95 میٹرک ٹن بولی لگائی۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹی سی پی کو گندم درآمد کا گرین سگنل نہیں ملا، اس لیے ابھی تک گندم درآمد کے ٹینڈر کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بڈز کے آغاز سے بولی کی پیشکش 96 گھنٹوں تک مستند رہے گی۔
بزنس ریکارڈر کی ایک تخمینے کی رپورٹ کے مطابقM/s Louis Drefus Company کی طرف سے کم سے کم بڈ ایک لاکھ 14 ہزار میٹرک ٹن کے عوض 332.44 فی میٹرک ٹن لگائی گئی۔ دوسرے نمبر پر سب سے کم بڈ M/s Falconbridge کی جانب سے 335.99 فی میٹرک ٹن لگائی گئی۔
اگر کامیاب بولی کنندہ کو ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹھیکہ دیا گیا تو وہ L/C کے کھلنےکی تاریخ سے دوہفتوں کے اندر کم سے کم 50 میٹرک ٹن کی شپمنٹ کے پابند ہوں گے۔ جبکہ پہلی ششپمنٹ کے 15 دن کے اندر کم سے کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی بقیہ شپمنٹ کریں گے۔