لاہور: حکومت نے اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر میں 16.53 ارب روپے کی تین ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔
چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی اینڈ ڈی) عبداللہ خان سنبل کی زیرِصدارت پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کا 25واں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 16.53 ارب روپے کی تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
منظورکردہ ترقیاتی سکیموں میں 1801.850 ملین روپے لاگت سے گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور لاہور بِرج پر اضافی لینز کی تعمیر، 4384.263 ملین روپے لاگت سے شاہ کام چوک فلائی اوور کی تعمیر اور کورونا اور دیگر قدرتی آفات کی روک تھام کے پروگرام سمیت 10348 ملین روپے لاگت کے واٹر سینیٹیشن اینڈ ہائیجین (واش) منصوبے شامل ہیں۔