اسلام آباد: عالمی منڈی میں مسابقتی مقابلہ کمزور ہونے کی وجہ سے اگرچہ سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا لیکن فروری 2021ء کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں پاکستان نے مجموعی طور پر 1.98 فیصد اضافے سے 4.577 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جبکہ فروری 2020 میں 4.489 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔
فروری 2020 کے 3.735 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کے مقابلے میں فروری 2021 میں مقامی سطح پر 3.961 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا، اس طرح اس کی شرح میں 6.06 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، گزشتہ تین ماہ کے دوران برآمدات میں مسلسل 18.24 فیصد کمی آئی جو فروری 2020 کی 753444 ملین ٹن برآمدات سے کم ہو کر فروری 2021 میں 616030 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔
زیرِجائزہ مہینے کے دوران شمالی خطے کی فیکٹریوں نے 3.28 ملین ٹن مقامی سیمنٹ فروخت کیا، اس طرح فروری 2020ء کی 3.17 ملین ٹن فروخت سے 3.32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب، جنوبی خطے کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مقامی کھپت کے لیے 683384 ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو فروری 2020 کی 562501 ٹن فروخت کے مقابلے میں 21.49 فیصد زیادہ تھا۔
اس دوران، فروری 2021 میں شمالی خطے کی سیمنٹ فیکٹریوں کی برآمدات 7.71 فیصد کمی سے 186595 ٹن رہیں جبکہ فروری 2020 میں ان برآمدات کا حجم 202181 ٹن تھا، شمالی خطے کی فیکٹریوں کی برآمدات میں 22.10 فیصد کمی آئی جو فروری 2020 کی 551263 ٹن برآمدات سے کم ہو کر 429435 ٹن پر آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیے:
فوجی سیمنٹ کی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے نیا پلانٹ لگانے کی منظوری
سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ
مجموعی طور پر مالی سال 2021 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران مجموعی سیمنٹ کی فروخت 37.95 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس کے پہلے آٹھ ماہ کے 33.31 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کے مقابلے میں 13.92 فیصد زیادہ ہیں۔
زیرِجائزہ پہلے آٹھ ماہ کے دوران سیمنٹ فروخت میں 15.51 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 27.37 ملین ٹن سے بڑھ کر 31.62 ملین ٹن تک بڑھیں۔
اسی طرح، مالی سال 2020 کے پہلے آٹھ ماہ کی 5.94 ملین ٹن برآمدات سے بڑھ کر مالی سال 2021 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 6.62 فیصد اضافے سے 6.33 ملین ٹن دیکھی گئی۔
جولائی سے لے کر فروری 2021 کے دوران گھریلو کھپت کے لیے شمالی خطے کی فیکٹریوں نے 26.82 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 23.26 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 15.29 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی خطے کی فیکٹریوں نے 1.63 ملین ٹن کی برآمدات کیں جو گزشتہ برس کے آٹھ ماہ کے 1.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 9.83 فیصد کم ہیں۔